پیر کو تحریک عدم اعتماد پیش نہ ہوئی تو اسمبلی میں دھرنا ہوگا

اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو دھمکی دی ہے کہ پیر کو تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش نہ ہوئی تو اسمبلی میں دھرنا دے دیں گے. میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی پیر کے دن عدم اعتماد پیش نہیں کرتے تو ہم ایوان سے نہیں اٹھیں گے. متحدہ اپوزیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر اسپیکر پیر کے دن عدم اعتماد پیش نہیں کرتے تو ہم ایوان سے نہیں اٹھیں گے. چیئرمین پیپلز پارٹی نے حکومت کو یہ دھمکی دی ہے کہ اگر ہم اسمبلی میں دھرنے پر بیٹھ گئے تو پھردیکھتےہیں آپ او آئی سی کی کانفرنس کیسے کرتے ہیں؟ انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ ہم وہاں اسی فلورپربیٹھے رہیں گے جب تک ہمارا حق نہیں دیا جاتا. بلاول بھٹو نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا عمران خان اکثریت کھو چکے ہیں، حکومت سازش پکانے کی کوشش میں ہے کہ تشدد سے ووٹ کا حق استعمال نہ کرنے دیں گے. انہوں نے وزیر اعظم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ شکست کو سامنے دیکھ کر عمران خان غیر جمہوری رویہ اپنا رہا ہے، سندھ ہاوس پر حملہ سے وزیر اعظم یہ پیغام دے رہے ہیں کہ نہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے.

Back to top button