پیمرا نے چینلز کو PTIکے لانگ مارچ کی لائیو کوریج سے روک دیا

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے پیمرا نے ٹی وی چینلز کو PTIکے لانگ کی لائیو نشریات سے روک دیا۔

پیمرا نے ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ لانگ مارچ اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی تقریروں سمیت دیگر پروگراموں کو براہ راست نشر نہ کیا جائے۔

پیمرا کی جانب سے 28 اکتوبر کو جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ٹی وی چینلز کو پروگرام براہ راست نشر نہ کرنے کی ہدایات پہلے بھی دی گئی تھیں، تاہم اس کی کمپلائنس بہت خراب ہے،آج ٹرانسمیشن کو مانیٹر کیا گیا، اس بات کا مشاہدہ کیا گیا کہ تقریر کے دوران اداروں کے خلاف بیانات براہ راست نشر ہوئے، جو کہ عدالتی حکم اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

پیمرا نے ٹیلی ویژن چینلز کو احکامات دیے گئے ہیں کہ وہ ایسا مواد نشر کرنے سے گریز کریں جو (دانستہ یا نادانستہ) ریاستی اداروں کو بدنام کے مترادف ہے، اور اپنے ایڈیٹوریل بورڈز، ڈائریکٹرز، بیوروز اور رپورٹرز کو اس حوالے سے ہدایات دیں۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے خبردار کیا کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی ہو سکتی ہے، جس کے تحت لائسنس کی معطلی اور منسوخی بھی ہوسکتی ہے۔

Back to top button