پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ پندرہ روز کے دوران اضافے کا امکان ہے، پیٹرولیم مصنوعات 8 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہو سکتی ہیں، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 76 پیسے تک اضافے ہوسکتا ہے۔ مٹی کا تیل بھی 41 پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے لیے اوگرا آج اپنی ورکنگ حکومت کو بجھوائے گا۔ وزارت خزانہ نگراں وزیراعظم سے مشاورت کے بعد آج حتمی منظوری دے گی، قیمتوں میں رد و بدل عالمی مارکیٹ کے تناسب سے ہوگا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
