پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار ردوبدل کیلئےسفارشات تیار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار ردوبدل کیلئے سفارشات تیار کر لی گئیں۔ حکومت نے اس  مقصد کیلئے اوگرا نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو خط لکھ دیے ۔

اوگرا کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ردوبدل ہفتہ وار بنیادوں پر کرنے پر غور کیا جارہا ہے، اسٹیک ہولڈرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنی تجاویز ارسال کریں، اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد اوگرا پٹرولیم ڈویژن کو اپنی تجاویز اور سفارشات بھیجے گا، تاکہ ان سفارشات کا جائزہ لے کر ان کو منظوری کیلیے اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی میں پیش کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ماہانہ بنیادوں پر کیا جاتا تھا، جس کی وجہ سے آئل انڈسٹری کو انوینٹری کی صورت میں نقصانات اٹھانا پڑتے تھے۔

Back to top button