پیٹرول کی قیمت بڑھنے پرٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ

پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹرینوں کے کرائے 2 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرائے2 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کرائے میں اضافے پر عملدرآمد آج سے ہو گا، اس اضافے کا اطلاق ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہو گا۔
