پیپلزپارٹی  نے ن لیگ سے پنجاب میں حصہ مانگ لیا

پیپلز پارٹی نے وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کے عوض پنجاب میں حکومت کے قیام میں بھی حصہ مانگ لیا ۔

 مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے اعلانیہ طور پر ایسی حکومت بنانے کے اقدام کی مخالفت کی ہے جو ان کے لیے ’کانٹوں بھرے تاج‘ کی طرح ہو۔

پیپلزپارٹی ذرائع نے بتایا کہ پارٹی نے مسلم لیگ (ن) سے کہا ہے کہ باقی تمام معاملات ان کے درمیان بعد میں طے کیے جائیں گے لیکن مسلم لیگ (ن) کو پہلے اسے پنجاب سیٹ اپ میں ’کچھ جگہ‘ دینی ہوگی۔مطالبے کے بعد گزشتہ روز دونوں اطراف کی رابطہ کمیٹیوں کا طے شدہ اجلاس نہ ہوسکا، مسلم لیگ (ن) نے آج ہفتے کو مل بیٹھنے کے لیے مزید ایک دن مانگا ہے۔

Back to top button