پیپلزپارٹی کی کابینہ میں شمولیت کیلئے مذاکرات کل ہوں گے

پیپلزپارٹی کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کیلئے حکمران جماعت سے مذاکرات کل ہوں گے۔
ذرائع ن لیگ کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان باضابط بات چیت قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ہوگی۔کل سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ہی دونوں جماعتوں کے مرکزی رہنماء ملاقاتیں کریں گے۔سپیکر ایاز صادق اس حوالے سے سہولت کار کا کردار ادا کریں گے۔مذاکرات کے دوران وفاقی حکومت میں پیپلز پارٹی کی شمولیت کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔ن لیگ بجٹ اجلاس سے پہلے پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت کی خواہاں ہے۔ پیپلز پارٹی کی رضا مندی کی صورت میں وزارتوں کی تقسیم کا فارمولا طے ہوگا۔
صدر،چیئرمین سنیٹ،دو صوبوں کے گورنرز اور چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے عہدے اس وقت پیپلز پارٹی کے پاس ہیں ۔
وزیراعظم نے بلاول بھٹو سے گزشتہ ملاقات میں پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر حکومت میں شمولیت کی دعوت دی تھی
