بلاول بھٹو کی فضل الرحمان کوسندھ میں جلسہ کرنے پر چائے کی پیشکش

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مولانافضل الرحمان کو سندھ میں جلسہ کرنے پر چائے پلانے کی پیشکش کردی ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا اسمبلی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے سندھ میں جلسہ کیا تو جلسے میں پیپلزپارٹی کے کارکن بھیجیں گے اور چائے بھی پلائیں گے۔مولانا کو ان کی صوبائی قیادت مس گائیڈ کرتی ہے۔احتجاج کے پی اور علی امین گنڈا پور کے خلاف بنتا ہے۔مولانا فضل الرحمان احتجاج کریں مگر احتجاج حقیقت پر مبنی ہونی چاہیے ۔مولانا تحقیقات کریں ان کے لوگ غلط بیانی کررہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نےاحتجاج کرنا تو کے پی کے میں۔
بلاول بھٹو کامزید کہنا تھاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کل تاریخ رقم کی۔ صدر زرداری نے ساتویں بار پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔عوامی اور معاشی حالات سے ملک کو نکالنے کیلئے بروڈ میپ دیا ۔اپوزیشن اپنا ذاتی فائدے نکاکنے میں لگی ہے۔پوری دنیا کو کل ایک برا پیغام گیا۔اپوزیشن کا کل احتجاج نہیں تھا ۔پارلیمان میں احتجاج کا طریقہ کار نہیں۔بدقسمتی سے اپوزیشن نے اپنی ایک الگ تاریخ رقم کی۔