پی آئی اے کا خسارہ52.6ارب سے کم ہو کر 34.64 ارب روپے رہ گیا

پی آئی اے کا خسارہ 52.6 ارب سے کم ہو کر 34.64 ارب روپے رہ گیا ہے۔ پی آئی اے نے مالی سال 2020 کےلیے مالیاتی نتائج جاری کر دیے، رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کا خسارہ 52.6 ارب روپے سے کم ہوکر 34.64 ارب روپے رہ گیا، سال 2020 میں کورونا وائرس کی وجہ سے پی آئی اے کی آمدنی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، 31 دسمبر 2020 کو ختم ہونے والے مالی سال میں پی آئی اے کی آمدنی 94.98 ارب روپے رہی، سال 2019 میں پی ائی اے کی امدنی 147 ارب 50 کروڑ روپے تھی۔ ایئر کرافٹ فیول کی خریداری میں بھی اخراجات میں زبردست کمی ہوئی، پی آئی اے نے سال 2020 میں فیول کی مد میں 21.15 ارب روپے خرچ کیے، سال 2019 پی فیول کی مد میں 50 ارب روپے خرچ کیے تھے، ایڈمنسٹریٹر اخراجات سال 2020 میں 5 ارب 70 کروڑ روپے رہے، مالی سال 2019 میں ایڈمنسٹریٹر اخراجات 6ارب 20 کروڑ روپے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button