پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائیٹ آپریشن کیلئے حب بنانے کا فیصلہ

پی آئی اے انتظامیہ نے پیرس کو اپنے یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

پی آئی اے انتظامیہ کو یقین ہے مئی کے وسط کو ہونے والے یورپی ایرسیفٹی کمیٹی اجلاس میں  پی آئی اے کو یورپی فضائی آپریشن بحال کرنے کی اجازت مل جائے گی۔یورپی ایرسیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس 14 سے 16 مئی کو کو ہوگا۔پی آئی اے کے اعلی افسران کی ٹیم بھی پیرس کا دورہ کرچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی یورپی ملکوں میں بحالی سے سالانہ اربوں روپے کی آمدنی ہوگی۔یورپی ملکوں کی پروازوں پر جولائی 2020 میں پابندی لگنے سے پی آئی اے کو اب تک 120 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

Back to top button