پی آئی اے کا اندرون ملک کرایوں میں کمی کا اعلان

قومی ائیرلائن پی آئی اے نے اندرون ملک کرایوں میں کمی کااعلان کردیا۔ قومی ایئرلائن نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان نیا پیکیج متعارف کرادیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ 20 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ 7400 روپے جب کہ دو طرفہ کرایہ 13500کر دیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا 35 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ 8400 روپے اور دو طرفہ کرایہ 15000روپے ہوگا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پرکشش کرایوں سے لوگ سیر و تفریح کا موقع حاصل کرسکیں گے اندرون ملک کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔ قومی ائیرلائن کے بعد دیگر نجی ائیرلائنز نے بھی اپنے کرایوں میں کمی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button