پی آئی اے کا ویکسین لگوانے والوں کیلیے رعایت کا اعلان

قومی ائیر لائن پی آئی اے نے کورونا ویکسین لگوانے والوں کےلیے رعایت کا اعلان کیا ہے۔
پی آئی اے کی جانب سے یہ اعلان ویکسین لگوانے والے 50 سال یا اس سے زائد عمر کے مسافروں کےلیے کیا گیا ہے جنہیں اندرون ملک پروازوں پر کرائے میں 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کرایوں میں 10 فیصد رعایت کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانے پردی جائے گی اور اس رعایت کا اطلاق آج 10 جون سے ہوگا۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن کورونا ویکسین لگوانے کی ترغیب دینے کےلیے کوشاں ہے۔
