پی ایس ایل :انضمام الحق راولپنڈی فرنچائز کیساتھ منسلک ہو گئے

پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں راولپنڈی فرنچائز کے ساتھ منسلک ہو گئے ہیں۔

راولپنڈی کی ٹیم نے انضمام الحق کو پریزیڈنٹ کرکٹ افیئرز مقرر کیا ہے، جبکہ اس سے قبل وہ پشاور زلمی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

پی ایس ایل 11 میں راولپنڈی ٹیم کی بولی کے حوالے سے معلومات کے مطابق، نسیم شاہ سب سے مہنگے کھلاڑی رہے اور انہیں راولپنڈی نے 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں خریدا۔ نیوزی لینڈ کے بیٹر ڈیرل مچل کو راولپنڈی نے 8 کروڑ 5 لاکھ روپے میں شامل کیا۔

محمد عامر کو راولپنڈی نے 5 کروڑ 40 لاکھ، اور بنگلادیش کے لیگ اسپنر رشاد حسین کے لیے 3 کروڑ روپے کی بولی کامیاب ہوئی۔

لاری ایونز کو ایک کروڑ 10 لاکھ روپے میں خریدا گیا، جبکہ عماد بٹ 80 لاکھ، عبداللّٰہ فضل 67 لاکھ 50 ہزار اور کامران غلام 65 لاکھ روپے میں ٹیم کا حصہ بنے۔

Back to top button