پی ایس ایل: علی طفر کے گانے کی ویڈیو مداح بنائیں گے

اداکار و گلوکار علی ظفر نے عوام کے پر زور اصرار کے بعد پاکستان سپر لیگ کےلیے گانا تیار کرلیا لیکن اس کی ویڈیو وہ نہیں بلکہ ان کے فینز ہی بنائیں گے۔
علی ظفر نے اپنے مداحوں کو موقع دیا کہ وہ ان کے پی ایس ایل گانے کی ویڈیو کا حصہ بن سکیں اور اس کےلیے اداکار نے ایک ویڈیو بھی جاری کردی۔


اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کردہ ویڈیو میں علی ظفر نے کہا کہ ان کا گانا تیار ہوچکا ہے، اب باری ہے ویڈیو کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘گانا میں نے بنایا ہے، ویڈیو بنائیں گے آپ، بہت آسان ہے، اپنا فون نکالیں، یا کوئی اچھا دوست ہے جس کے پاس کیمرا ہے، یا وہ ڈائریکٹر ہے، یا کوریوگرافر ہے، یا فلم ساز ہے تو اس کو بلائیں، دوستوں کو ساتھ میں اکٹھے کریں، یا اکیلے میں کریں، جو ڈانس اسٹیپس میں آپ کو ابھی کرکے دکھاؤں گا وہ کریں ویڈیو بنائیں اور نیچے دیے گئے آئی ڈی پر بھیجیں’۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے آفیشل گانے ‘تیار ہو’ کی ریلیز کے بعد مداح خاصے مایوس ہوگئے تھے، جب کہ پی ایس ایل افتتاحی تقریب کے بعد بھی علی ظفر سے گانا بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
جس کے بعد علی ظفر نے ایک ٹیزر کے ساتھ اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی مداحوں کےلیے ایک گانا تیار کریں گے۔
اپنے یوٹیوب پر لگائی ویڈیو میں علی ظفر نے مداحوں کو یہ ڈانس اسٹیپس بھی سکھائے۔
ویسے تو دیکھنے میں یہ ڈانس خاصا مشکل نظر آرہا ہے البتہ گلوکار کے مطابق یہ مشکل نہیں آسان ہے اور پریکٹس کے بعد کوئی بھی کرسکتا ہے۔
اگر آپ بھی علی ظفر کے پی ایس ایل کےلیے بنائے گانے کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو جلد اپنی ویڈیوز تیار کرلیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button