پی ایس ایل8کا میلہ آئندہ سال فروی، مارچ میں سجنے کا امکان

پاکستان سپرلیگ کا 8 واں میلہ آئندہ سال فروری اور مارچ میں سجنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہجنوری 2023 میں نیوزی لینڈ اور اس کےبعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرےگی جس کے بعد پاکستان سپر لیگ 8 کا میلہ سجے گا۔
ذرائع کاکہنا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے پی ایس ایل 8 کے لیے ونڈو کی نشاندہی کر لی ہے جس کے مطابق پی ایس ایل 8 آئندہ برس 15 فروری سے 31 مارچ کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔پی ایس ایل 8 کے میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
یادرہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 7 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پہلی بار ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

Back to top button