پی سی بی قومی ٹیم کی کارکردگی کا پوسٹ مارٹم کریگا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کا پوسٹ مارٹم اس ہفتے کیا جائے گا۔

 ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں اس ہفتے اہم مشاورت کا آغاز ہو گا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سابق کپتانوں اور سابق کرکٹرز سے ملاقاتیں کریں گے۔ورلڈ کپ کے دوران بھی چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی سابق کرکٹرز سے ملاقاتیں کر چکے ہیں مگر ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقاتوں اور مشاورت میں اب تیزی آنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق سے فیڈ بیک لیا جائے گا اور عمر گل، اظہر علی، سعید اجمل، مشتاق احمد، عاقب جاوید، محسن حسن خان سے مشاورت ہوگی جبکہ سابق کپتان محمد حفیظ سے ایک بار پھر بورڈ رابطہ کرنے کا خواہشمند ہے۔

Back to top button