پی ٹی آئی احتجاج : ملک کے مختلف شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروسز متاثر
پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونےسے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جب کہ انٹرنیٹ سروسز میں خلل کی وجہ سے آن لائن کام کرنےوالے افراد بھی پریشانی کا شکار ہیں۔
کراچی،لاہور اور پشاور کےمختلف علاقوں میں موبائل ڈیٹا متاثر ہونےسے شہریوں کو پریشانی کاسامنا ہے، انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن ہونے کی وجہ سے آن لائن کام کرنےوالے افراد بھی پریشانی کا شکار ہیں۔
کراچی اور لاہور میں انٹرنیٹ ڈیٹا متاثر ہون سے عوام کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے،جب کہ شہریوں کو ایک دوسرے سے رابطہ کرنےمیں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔
کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروسز جزوی طور پر معطل ہونےسے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔کوئٹہ شہر اور گردونواح میں موبائل کمپنیوں کی تھری جی اور فوی جی سروسز جزوی طورپر معطل ہیں۔
ذرائع کےمطابق خیربختونخوا کےقبائلی ضلع خیبر کے علاقےجمرود میں آج قوم کوکی خیل اور اسلام آباد میں آج پی ٹی آئی کے جلسہ کےباعث موبائل انٹرنیٹ سروس بند کی گئ ہیں، انٹرنیٹ بند ہونےسے تمام رابطے منقطع ہوگئے ہیں اور صارفین کو مشکلات کا سامناہے۔
واضح رہےکہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر موبائل فون سروس بند ہے۔