پرائیویٹ ٹی وی چینلز پر PTIجلسے کی کوریج پر پابندی

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے ہونیوالے جلسے کی میڈیا کوریج کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا بیان سامنے آ گیا ہے۔
اس سے قبل تحریک انصاف کےاسلام آباد کے پریڈ گرائونڈ میں ہونیوالے جلسے کے حوالے سے اطلاعات آئی تھیں کہ انتظامیہ نےنجی ٹی وی چینلز کو جلسے کی کوریج سے روک دیا ہے اور تمام نجی ٹی وی چینلز کی ڈی ایس این جیز کو جلسہ گاہ سے ہٹانے کا کہہ دیا گیا ہے۔ جس پر وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا بیان بھی سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ جلسے کی کوریج کی اجازت صرف سرکاری میڈیا کو ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے ، ٹوئٹر پر بیان میں انکا کہنا تھا اس وقت پاکستان کا تمام میڈیا پریڈ گراؤنڈ میں کوریج کے لیے موجود ہے، امربالمعروف جلسے کی عالمی کوریج ہو رہی ہے، بین الاقوامی میڈیا کے بھی 43 سے زیادہ نمائندے پریڈ گراؤنڈ جلسےکی کوریج کے لیے موجود ہوں گے۔
انہوں نے تحریک انصاف کے ورکز سے اپیل کرتے ہوئے کہا اس وقت پاکستان کا تمام میڈیا پریڈ گراؤنڈ میں کوریج کے لیے موجود ہے، امربالمعروف جلسے کی عالمی کوریج ہو رہی ہے، بین الاقوامی میڈیا کے بھی 43 سے زیادہ نمائندے پریڈ گراؤنڈ جلسےکی کوریج کے لیے موجود ہوں گے۔ انکا کہناتھاتمام میڈیا چینلز اور ورکرز ہمارے لیے سر آنکھوں پر ہیں، جمہوریت کا حسن یہ بھی ہےکہ ہم تنقید بھی برداشت کریں۔
