پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں دہشت گرد جماعت ہے : مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہ ہے، نہ تھی اور نہ ہوسکتی ہے، پی ٹی آئی دہشت گرد جماعت ہے، بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے ہمیشہ سےجو بات کہتی رہی ہوں،آج دنیا کےسامنے آ گئی ہے، پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہ ہے، نہ تھی اور نہ ہوسکتی ہے۔ریاست کو ان کےساتھ وہی سلوک کرنا چاہئ جو دہشت گردوں کےساتھ کیا جاتا ہے، ورنہ بہت دیر ہوجائے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ تحریک انصاف کے بھیس میں تحریک انتشار کا واحد مقصد ملک میں آگ لگاناہے،یہ کسی رعایت یا نرمی کےمستحق نہیں۔
مریم نواز نےکہا کہ ان کے لشکر میں فرنٹ لائنز میں تربیت یافتہ دہشت گرد شامل ہیں جن کو انہوں نے پولیس اور ریاست پر حملہ آور ہونے کےلیے استعمال کیا ہے،کون سا ملک یہ برداشت کرتا ہے؟۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ لاہور میں تحریکِ انتشار کےوکلا کے پتھراؤ سے کانسٹیبل بلال شدید زخمی ہواہے،کیا ایسی حرکت کوئی سیاسی جماعت کرسکتی ہے؟ اور یہ پہلی بار نہیں ہے۔
دوسری جانب لاہور میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر رینجرز کو طلب کرلیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کےمطابق لاہور میں رینجرز کو امن وامان قائم رکھنےکےلیے طلب کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کاکہنا ہے کہ جی پی او چوک کے باہر اور کئی دیگر پوائنٹس پر رینجرز موجود ہے۔
یااد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے پیش نظر پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کےلیے پاک فوج کو طلب کر رکھا ہے۔