پی ٹی آئی ملک کے خلاف سازش کر رہی ہے: مصدق ملک

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ملک کے خلاف سازش کر رہی ہے۔ بغاوت کو چھوڑیں، تناؤ تو کم کریں، ٹوئٹ تو ڈیلیٹ کریں۔ہم کہتے ہیں بات کریں، وہ کہتے ہیں تم سے بات نہیں کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ہم کہتے ہیں بات کریں تو پی ٹی آئی والے کہتے ہیں تم سے بات نہیں کریں گے۔ ہم سے بات نہیں کریں گے تو کیا دیواروں سے بات کریں گے؟ آپ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں؟ یا امریکا سے کرنا چاہتے ہیں؟ ہم ہر سیاسی جماعت سے بات کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ امریکا پر الزام لگاتے ہیں۔ پھر امریکا میں لابنگ فرم حاصل کرتے ہیں۔

مصدق ملک پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ’خان نہیں تو پاکستان نہیں‘ مہم شروع کردی، ہے۔ پی ٹی آئی ملک کے خلاف سازش کر رہی ہے۔ہم کہتے ہیں کہ بغاوت کو چھوڑیں اور تناؤ تو کم کریں۔ ٹوئٹ تو ڈیلیٹ کریں جو کہ ابھی تک سوشل میڈیا پر موجود ہے۔ جب کوئی پوسٹ سراہی جائے تو وہ پاس پوسٹ سے تو لوتعلقی کا اظہار نہیں کرتے۔ 1971 والی پوسٹ کے بعد لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔ ہم کسی کو غدار نہیں کہہ رہے۔ ان لوگوں نے سیاست کو بدنام کردیا ہے۔

Back to top button