پی ٹی آئی میں کوئی ڈسپلن نہیں : محمود خان اچکزئی

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی ڈسپلن نہیں، ہم پی ٹی آئی کے مشکل وقت کے ساتھی ہیں،ہم یہاں عہدوں کےلیےنہیں آئے۔
لاہور میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور سینئر سیاستدان محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے مشکل وقت کے ساتھی ہیں،ہم یہاں عہدوں کےلیےنہیں آئے۔
سینئر سیاستدان محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ڈسپلن نہیں،ہر 100 بندے کا ایک لیڈر ہے،ہمیں یہ کہاگیا ہےکہ ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دینا ہے۔
عمران خان کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے : سہیل آفریدی
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں تحریکوں کے وارث ہیں،اگر کوئی غلطی مانےگا تو مذاکرات ہوسکتے ہیں۔
