پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں جلسے کےلیے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست واپس لےلی

پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں جلسے کےلیے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست واپس لےلی۔

پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں جلسےکی اجازت کےلیے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواست دائرکی تھی جس کی سماعت آج ہونی تھی۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں جلسےکی اجازت کےلیے ہائی کورٹ میں دائر درخواست واپس لےلی ہے۔

عمران خان نے پارٹی کو راولپنڈی جلسے کےلیے دائر درخواست واپس لینے کی ہدایت کی تھی۔

یاد رہے کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتےہوئے کہا تھا کہ 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ نہیں احتجاج کریں گے۔ہم لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سےدرخواست واپس لےرہےہیں۔ہمیں معلوم ہے انہوں نے جلسےکی اجازت نہیں دینی، دیں گے بھی تو شہرسےباہر دیں گے۔جلسے کے بجائے اب ہم راولپنڈی میں ہفتے کو بھرپوراحتجاج کریں گے۔ہمارےوکلاء کل سپریم کورٹ کےباہر بھی احتجاج کریں گے۔

عمران خان کاراولپنڈی میں جلسہ منسوخ کرنےکااعلان

Back to top button