پی ٹی آئی نے عمران خان کے ٹویٹ پر تحقیقات کو مسترد کردیا

تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کے ٹوئٹ پر ایف آئی اے کی تحقیقات کو مسترد کردیا۔

تحریک انصاف نے محمود الرحمان کمیشن رپورٹ منظرعام پر لانے کا مطالبہ کردیا ۔ایف آئی اے کے مقدمے پر   حکمتِ عملی کی تیاری قانوی ٹیم کے سپرد کردی گئی۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی میں کہا گیا کہ المناک ترین سانحہ سقوط ڈھاکا  کے  محرکات سیاسی ہیں، سقوط ڈھاکا میں  سب سے کلیدی کردار عوامی مینڈیٹ کی توہین نے ادا کیا ،  آج بھی اپنی تمام تر تباہ کاریوں سمیت کارفرما ہے۔

تحریک انصاف کور کمیٹی نے  9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا پھر مطالبہ کردیا۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی میں ارکان نے کہا کہ جواب دیں کہ بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی گرفتاری کا حکم کس نے دیا تھا؟ 9مئی  واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کہاں ہیں؟ تفتیش کا حصہ کیوں نہیں؟  چیف جسٹس سے بانی پی ٹی  آئی  اور تحریک انصاف کے مقدمات سے خود کو الگ کرنے کا مطالبہ کیا ۔

Back to top button