پی ٹی آئی نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسے کےلیے درخواست دےدی

پی ٹی آئی نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسے کےلیے ضلعی انتظامیہ کو باقاعدہ درخواست دےدی۔

عمران خان کی جانب سے راولپنڈی میں جلسہ کےاعلان کےمعاملے پر پی ٹی آئی کی مقامی قیادت ڈپٹی کمشنر کےآفس پہنچی۔پی ٹی آئی کےضلعی صدر چوہدری امیر افضل نےراولپنڈی میں جلسہ کرنے کےلیے درخواست جمع کروادی۔

درخواست میں کہاگیا ہےکہ پی ٹی آئی 28 ستمبر کو لیاقت باغ یا بھاٹہ چوک میں جلسہ کرناچاہتی ہے،انتظامیہ جلسے کی اجازت دے۔

بعد ازاں ضلعی انتظامیہ کی جانب سےجلسے کی اجازت کےلیے وزارت داخلہ سے رہنمائی لینےکا فیصلہ کیاہے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی کو لاہور انتظامیہ کی جانب سے مینار پاکستان کےبجائے لاہور رنگ روڈ کےکنارے کاہنہ مویشی منڈی میں 43 شرائط کےساتھ جلسے کی اجازت دی تھی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سےرواں ہفتے میں میانوالی میں بھی جلسےکا اعلان کیاگیا ہے۔

 

وائس چانسلرز کی تقرری کا اختیار : گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

Back to top button