پی ٹی آئی کالعدم ٹی ٹی پی کا سیاسی ونگ ہے : عطاء اللہ تارڑ

 

 

 

 

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کالعدم ٹی ٹی پی کی سہولت کار اور اس کا سیاسی ونگ ہے، اسی لیے ان کے ترجمان ٹی ٹی پی کےخلاف بات کرنے سے گھبراتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ایک غیرت مند،بہادر اور باوقار عوام کے حامل صوبے پر ایسی حکومت مسلط ہے جس کی سوچ محدود اور رویہ افسوس ناک ہے،سیاسی اختلاف کی آڑ میں خواتین کو نشانہ بنانا نہ صرف شرمناک بلکہ بزدلی کی واضح علامت ہے اور یہ طرزِ عمل کسی مہذب معاشرے میں قبول نہیں کیا جا سکتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی والے خواتین کے خلاف تضحیک آمیز زبان استعمال کرتے ہیں، لیکن ٹی ٹی پی کی مذمت کےلیے دو الفاظ نہیں نکلتے، پی ٹی آئی کالعدم ٹی ٹی پی کا سیاسی ونگ ہے،اسی لیے ان کے ترجمان ٹی ٹی پی کےخلاف بات کرنے سے گھبراتے ہیں۔

سہیل آفریدی کو دورہ سندھ میں سیاسی سرگرمیوں کی آزادی ہوگی : شرجیل میمن

عطا تارڑ نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں جرائم کا خاتمہ نہیں کیا جا رہا،تعلیم اور صحت کا شعبہ خرابی کا شکار ہے لیکن یہ لشکر لےکر لاہور اور کراچی جا رہے ہیں۔

 

Back to top button