پی ٹی آئی  کا  دوبارہ انتخابات اور چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ  

تحریک ا نصاف نے ملک بھر میں دوبارہ انتخابات اور چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔

 انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ  وکلا اور عدلیہ کے درمیان محاذآرائی ن لیگ کی سازش ہے۔وکلا پر تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ احسن بھون اور اعظم نزیر تارڈ ایک ہی ہیں۔ یہ مینڈیٹ چور حکومت ہے ، فسطائیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔اب  یہ مگر مچھ کے آنسو روتے ہیں۔ جھوٹ پر مبنی مقدمات آگے نہیں چل سکتے۔۔

عمر سرفراز کاکہنا تھا کہ  تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر الیکٹورل ریفارمز لائیں۔ چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر کو فوری  تبدیل کیا جائے۔ جلد از جلد نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ن  لیگ حکومت ہمیشہ کسان کے خلاف پالیسی لائے ہیں۔

Back to top button