پی ٹی آئی کا مسئلہ فلسطین پر حکومتی اے پی سی میں شرکت نہ کرنےکافیصلہ

پی ٹی آئی نے فلسطین پر وفاقی حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنےکا فیصلہ کرلیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمیں فلسطین پر اے پی سی میں شرکت کی دعوت مل گئی ہے۔ انہوں نےکہا کہ موجودہ حالات میں پارٹی رہنما اور کارکن گرفتار ہیں اور ان حالات میں اے پی سی میں شرکت نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے فلسطین کی صورت حال پر آج ایوان صدر میں کل جماعتی کانفرنس ہوگی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری سمیت اعلیٰ حکومتی حکام اور مختلف جماعتوں کے رہنما شریک ہوں گے۔
