پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی اجازت ملنے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس میں ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کی درخواست پر ہائی کورٹ کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر آفس نے تحریک انصاف کو روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی ہے، اس پر عدالت نے کہا کہ آپ چاہیں تو نئی درخوات دائر کرکے ضلعی انتظامیہ کے اقدام چیلنج کر سکتے ہیں۔ وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ روات میں جلسےکی اجازت کے اقدام کو چیلنج کریں گے، بعد ازاں عدالت نے جلسےکی اجازت سے متعلق درخواست نمٹا دی۔
