پی ٹی آئی کےناراض رہنماجہانگیرترین پاکستان واپس پہنچ گئے

تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیرترین پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق جہانگیر ترین اوران کے بیٹے علی ترین لاہور پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ جہانگیرترین اورعلی ترین دبئی سے لاہورپہنچے ہیں۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ میری طبیعت اب بہتر ہے اور ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد وطن واپسی ممکن ہوئی،میری صحت یابی کیلئے دعا کرنے پرسب کا مشکور ہوں، جلد ساتھیوں سے مشاورت اورملاقاتوں کاسلسلہ شروع کروں گا۔
واضح رہے کہ جہانگیر ترین کئی دنوں سے لندن میں مقیم تھا جہاں ان کا علاج جاری تھا۔

Back to top button