اڈیالہ جیل : عمران خان سے پی ٹی آئی کے پانچ رکنی وفد کو ملاقات کی اجازت مل گئی

پی ٹی آئی کے پانچ رکنی وفد کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان سےبیرسٹر گوہر، علی ظفر،اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ،صاحبزادہ حامد رضا ملاقات کریں گے، جیل ذرائع کاکہنا ہے کہ ملاقات کےوقت کا فیصلہ پی ٹی آئی نےکرنا ہے، ذرائع کے مطابق عمران خان سےملاقات میں پانچ رکنی وفد آئینی ترمیم پر منظوری لے گا۔
آئینی ترمیم : پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچ گیا
دوسری جانب آئینی ترمیم پر مشاورت کےلیے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی عمران خان سےملاقات تاحال نہ ہوسکی۔ پی ٹی آئی کے رہنما مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پہنچ گئے،بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل بھی مولانا کی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔
