پی ٹی آئی امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے، بیرسٹر گوہر کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ نےپشاورہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دے دیا، پی ٹی آئی امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے، اس فیصلے پر بہت بات ہو گئی اور تاریخ فیصلہ کرے گی۔بلے کے متبادل کے طور پر کئی روز سے تیاری کر رکھی ہے، پارٹی رجسٹر ہے اور پارٹی کو نہیں چھیڑا گیا۔
بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھاکہ آج کے فیصلے سے سپریم کورٹ کے متنازع فیصلوں میں اضافہ ہوا ہے، پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے اختیار پر ایسا فیصلہ دینا درست نہیں، اس فیصلے سے سخت مایوسی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرنظرثانی اپیل دائرکریں گے، اس فیصلے سے ہماری مخصوص نشستیں چلی گئی ہیں، ہمارے امیدواروں کے انتخابی نشانات مختلف ہوں گے، ٹیکنیکل بنیادوں پر کیس کا فیصلہ ہوا ہے۔
