پی ٹی آئی تاریخ کی شفاف ترین اور بے داغ حکومت ہے

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو تاریخ کی شفاف ترین اور بے داغ حکومت قرار دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 2 برس میں کرپشن کا ایک بھی داغ تحریک انصاف کی حکومت کے دامن پر نہیں ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسی شفاف حکومت آج تک نہیں آئی، کرپٹ مافیا کی لوٹ مارکی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لوٹ مار کے تمام راستے بند کر دیے ہیں، اپوزیشن کی منفی سیاست تیزی سے ختم ہو رہی ہے، اپوزیشن کے پاس باتیں کرنے کے سوا کوئی ایحنڈا نہیں ہے، اب کرپشن اور لوٹ مار کادور واپس نہیں آئے گا۔ وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مشکل وقت میں عوام کو تنہا چھوڑنے والوں کے لیے پاکستان کی سیاست میں کوئی گنجائش نہیں ہے، ہماری حکومت نے وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑ دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button