پی ٹی آئی رہنمائوں نے الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیدیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے الیکشن 2024  کو دھاندلی زدہ قرار دے دیا، اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ’میں پاکستانی قوم کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کہ انھوں نے جن حالات میں 8 فروری کو گھروں سے نکل کر اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا، وہ لازوال ہے اور اُس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔اُنھوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ رات 10 بجے تک جتنے پولنگ سٹیشنز کے نتائج آئے اُن کے مطابق میں جیت رہا تھا، یہ محض انتخابی فراڈ نہیں بلکہ جمہوریت پر حملہ ہے، پی ٹی آئی کے رؤف حسن نے بھی انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’قومی اور صوبائی اسمبلی میں جو ووٹ ڈالے گئے اُن میں بہت بڑا فرق ہے، فارم 45 کے مطابق جو آزاد اُمیدوار جیتے تھے وہ فارم 47 میں ہارے ہوئے ہیں، اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ الیکشن دھاندلی کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا۔اسی موقع پر رحانہ ڈار نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں ایک ماں کو نہیں بلکہ عمران خان کو ووٹ دیئے، سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’میں ایک گھریلو خاتون تھی میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا مگر میرے گھر پر خواجہ آصف کے کہنے پر جو حملہ کروایا گیا اور مُجھ پر جو تشدد ہوا میں نے اُس کے بعد سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا۔اس سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ اب بھی عام انتخابات کے بعد سامنے آنے والے نتائج پر اگر کسی فردِ واحد یا کسی بھی سیاسی جماعت کو اعتراض ہے تو اُس کیلئے انھیں الیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹانے کی ضرورت ہے۔

Back to top button