پی ٹی آئی رہنما شیر افضل کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا

سینئر نائب صدر پی ٹی آئی شیر افضل مروت کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا ہے،
سینئر نائب صدر شیر افضل مروت لاہور ہائیکورٹ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تھے جہاں انہوں نے وکلا سے خطاب کیا اور میڈیا سے بھی گفتگو کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ سے واپسی پر انہیں جی پی او چوک سے حراست میں لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
