پی ٹی آئی سیاست میں حرام کا پیسہ لگانےوالوں کیخلاف کھڑی

پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اور وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہعمران خان کے خلاف سارے چور اکھٹے ہیں، پی ٹی آئی سیاست میں حرام کا پیسہ لگانےوالوں کے خلاف کھڑی ہے کہ وزیرِ اعظم حزبِ اختلاف کے رہنماؤں کے خلاف ’جنگ چھیڑ رہے ہیں‘ مخالفین اپنی ’ناجائز کمائی‘ کے ذریعے پاکستان میں سیاست کر رہے ہیں۔
اسلام آباد کے پریڈ گرائونڈ میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ تحریک عدم اعتماد ایک چھوٹی سی چیز ہے۔ میں وزیر اعظم کو بتانا چاہتا ہوں کہ وہ پوری مسلم دنیا کے لیڈر ہیں اور وہ یہ جنگ جیتیں گے۔ انہوں نے ک وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نئے انتخابات کرائیں تاکہ اپوزیشن کو پتا چلے کہ پاکستان کے عوام کس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پی ٹی آئی سیاست میں حرام کا پیسہ لگانےوالوں کے خلاف کھڑی ہے۔
اسد عمر نے کہا فضل الرحمٰن امریکی صدر جوبائیڈن کو دنیا کا لیڈر کہتے ہیں، شہباز شریف بوٹ پالش کرنے میں لگے ہوئے ہیں، یہ جنگ عمران خان کی نہیں بلکہ پاکستان کی جنگ ہے۔
