پی ٹی اے نے پی ٹی آئی کی ویب سائٹ بند کردی

پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے دعویٰ کیا ہےکہ پی ٹی اے نے پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ بند کردی ہے۔

بابر اعوان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بندش کا بھی نوٹس لیا جائے، بانی پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل اقوام متحدہ کے انسانی حقوق چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرح بانی پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل بھی پبلک کیا جائے، صرف شہادت قلم بند کرتے وقت بانی پی ٹی آئی کو عدالت لایا جاتا ہے، ان  کے مقدمے میں انصاف کا قتل ہورہا ہے۔

Back to top button