پی ٹی اے کی ‘ٹوئٹر’ کو اعلیٰ عدلیہ کے خلاف ہتک آمیز مواد ہٹانے کی ہدایت

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھاٹی (پی ٹی اے) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ٹوئٹر’ کی انتظامیہ کو اعلیٰ عدلیہ کے خلاف توہین آمیز ٹوئٹس اور ٹرینڈز کو فوری طور پر بلاک یا ہٹانے کی ہدایت کردی۔
پی ٹی اے کی جانب سے ٹوئٹر انتظامیہ کو بتایا گیا ہے کہ اس طرح کے مواد یا ٹرینڈز کی موجودگی آزادی اظہار کی تعریف کے زمرے میں نہیں آتی، لہٰذا اسے فوری طور پر ہٹایا جانا چاہیے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ قانونی کارروائی سے بچنے کےلیے غیر قانونی اور نقصان دہ آن لائن مواد کو ہٹانے کےلیے پی ٹی اے کی درخواستوں پر مؤثر اور فوری طور پر کارروائی کرے۔ بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی اے، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو معاونت و سہولت فراہم کرنے کےلیے پرعزم ہے بشرطیکہ وہ ملکی قوانین پر عمل پیرا رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button