پی ٹی وی پر نشر کردہ ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی سوشل میڈیا پر دھوم

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک (پی ٹی وی) ہوم پر گزشتہ روز مشہور ترین ترک تاریخی ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کی اردو ڈبنگ کی پہلی قسط ریلیز کی گئی جس نے دھوم مچا دی۔
عمران خان کی جانب سے ‘ارطغرل غازی’ نشر کیے جانے کی ہدایت کے بعد سے ہی لوگوں کو اس ڈرامے کا بے صبری سے انتظار تھا۔جیسے ہی یکم رمضان کو اس ڈرامے کی پہلی قسط ریلیز کی گئی تو ٹوئٹر پاکستان کے ٹرینڈنگ پینل پر ‘ارطغرل اردو پی ٹی وی’ ہیش ٹیگ نمبر ون پر تھا۔
Prime Minister Imran Khan shares his views over PTV telecast of famous Turkish drama serial Diriliş: Ertuğrul; it will make our youth learn about Islamic history and ethics pic.twitter.com/pymAPbJFLr
— Prime Minister's Office (@PakPMO) April 24, 2020
وزیر اعظم عمران خان نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران تاریخی ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کے حوالے سے اپنےخیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام یہ ڈرامہ دیکھ کر اسلامی تاریخ اور اخلاقیات کے بارے میں جان سکیں گے۔
‘ارطغرل غازی’ کی پہلی قسط پر پاکستانی عوام کی جانب سے ڈرامے کی اردو ڈبنگ کو خوب سراہا جا رہا ہے۔
Dubbing is good 👌🏼#ErtugrulUrduPTV #Ertugrul
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) April 25, 2020
اظہر نامی صارف کہتے ہیں کہ ترک ڈرامے کی ڈبنگ اچھی ہے۔
Let's see who are #StayHome and watching #ErtugrulUrduPTV…Please share your photos while watching @ErtugrulUrduPTV below this tweet pic.twitter.com/hVQmQyhQGU
— 🇹🇷 Mustafa Yurdakul/مصطفی 🌞 (@Mustafa_MFA) April 25, 2020
اسلام آباد میں ترک سفیر مصطفیٰ نے اپنے ٹوئٹ میں ‘ارطغل غازی’ دیکھتے ہوئے تصویر شیئر کی اور کہا کہ دیکھتے ہیں کون کون گھر میں یہ ڈرامہ دیکھ رہا ہے، انہوں نے لوگوں سے ڈرامہ دیکھتے وقت کی تصاویر شیئر کرنے کا بھی کہا۔
Watching drama serial ertugrul , what a production and story #goosebumps
#ErtugrulUrduPTV@PTVHomeOfficial #longliveTurkey #LongLivePakistan pic.twitter.com/WliA8FbjW2— Javeria Siddique (@javerias) April 25, 2020
جویریہ صدیقی نے پی ٹی وی پر ‘ارظغرل غازی’ دیکھتے ہوئے تصویر شیئر کی اور ڈرامے کی کہانی اور پروڈکشن کی تعریف کی۔
خیال رہے کہ ترکی کے مشہور ڈرامہ سیریل ‘ارطغرل غازی’ کی کہانی تیرہویں صدی میں مسلمانوں کی عالمی فتوحات کی عکاسی کرتی ہے۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر اس ترکش ڈرامے کو نشر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد ڈرامے کی اردو زبان میں ڈبنگ کا کام شروع کیا گیا تھا۔
