پی ڈی ایم تحریک اندرونی اختلافات کی وجہ سے اپنی موت آپ مرگئی

وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اتحاد اپنی موت آپ مرگیا، استعفے دینے والے اب استعفوں سے بھاگ رہے ہیں۔
اسلام آباد میں حکومتی و پارٹی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم خود اختلافات کا شکار ہے، اپوزیشن احتساب سے بھی بھاگ رہی ہے، مولانا فضل الرحمان پیسوں اور جائیدادوں کا حساب دیں۔
اجلاس کے شرکاء نےکہا کہ مریم نواز نے پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کی ساکھ ختم کردی ہے، آج بھی 2 ایم این ایز نے استعفیٰ دیا پھر غائب ہوگئے۔وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کا دھاندلی سے متعلق بیانیہ جھوٹا ہے، اپوزیشن انتخابی اصلاحات میں سنجیدہ ہوتی تو سینیٹ میں اوپن ووٹنگ کی مخالفت نہ کرتی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میثاق جمہوریت کی شق 23 سے بھی مکر رہی ہیں، اس میں سینیٹ الیکشن اوپن ووٹنگ سےکرانےکاکہا گیا ہے۔ وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو ہدایت کی کہ اپوزیشن کی انتخابی اصلاحات پر دہری پالیسی کو بے نقاب کیا جائے، ان کے کارنامے عوام کو بتائے جائیں۔وزیراعظم نے لینڈ مافیا کے خلاف بھی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئےکہا مسلم لیگ ن میں بڑے قبضہ مافیا موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق ترجمانوں کو چارٹر آف ڈیموکریسی کے آرٹیکل 23 پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے چارٹر آف ڈیموکریسی میں سینیٹ انتخاب کی اوپن بیلٹنگ پر اتفاق کیا تھا۔ اب اپنے ہی چارٹر کے خلاف جاکر اوپن بیلٹنگ کی مخالفت کررہے ہیں۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا پی ڈی ایم تحریک آپسی اختلافات کی وجہ سے ہی ختم ہو جائے گی،استعفیٰ دینے والے اب استعفوں سے بھاگ رہے ہیں ۔۔وزیراعظم نے کہا کوئی بھی احتساب سے بھاگ نہیں سکتا، میں نے خود عدالت میں ہر چیز پیش کی، مولانا فضل الرحمان نیب میں اس لیے پیش نہیں ہورہے کہ ان کے پاس کوئی جواب نہیں۔اجلاس میں لینڈ مافیا کے خلاف جاری آپریشن پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم نے لینڈ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران معلوم ہوا مسلم لیگ ن میں بڑے قبضہ مافیا موجود ہیں ۔۔ بیرون ملک پاکستانیوں اور سرکاری زمینوں پر قبضے کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔
