پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس؛ دھرنے اور استعفوں سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا اہم سربراہی اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں دھرنے اور اسمبلیوں سے استعفوں سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان شرکت کریں گے، سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف بھی بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہیں۔اجلاس میں پی ڈی ایم کے 13 نومبر لاہور کے جلسے کے حوالے سے فیصلے کئے جائیں گے۔ پی ڈی ایم کے مستقبل کے لائحہ عمل کو حتمی شکل بھی دی جائے گی، اس کے علاوہ اسمبلیوں سے استعفوں سمیت دیگر آپشنز بھی زیر غور آئیں گے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے بارہا یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ جنوری میں تحریک انصاف کی حکومت کو جانا ہوگا جب کہ حکومت کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا جاتا رہا ہے کہ دھرنوں اور احتجاج سے حکومت نہیں جانے والی، وزیر اعظم عمران خان آئینی مدت پورے کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button