پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 18 اکتوبر تک ملتوی

مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک کی وفات کی وجہ سے حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس اٹھارہ اکتوبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا اہم سربراہی اجلاس ہوا جس میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے اراکین آفتاب شیرپاؤ، حافظ حمد اللہ، اویس نورانی اور دیگر رہنما شریک ہوئے جبکہ ن لیگ کی قیادت نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا۔

پی ڈی ایم اجلاس کے دوران کراچی میں ہونیوالے اجلاس کی تجاویز اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے امور پر بھی حتمی رائے لی جانی تھی کہ حزب اختلاف کی بڑی بیٹھک میں اپوزیشن کی حکمت عملی سمیت افغانستان کی حالیہ صورتحال پر بھی غور کیا جانا تھا۔

اجلاس کے دوران تمام قائدین نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم اور پرویز ملک مرحوم کے لئے دریائے مغفرت کی۔

Back to top button