چائے سے ذیابیطس سے بچاجا سکتا ،ڈاکٹرزکاانکشاف

ڈاکٹرزکاکہنا ہے کہ کیا آپ کو چائے پینا پسند ہے؟ اگر ہاں تو یہ عادت ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے دائمی مرض سے تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔
جرنل نیوٹریشن اینڈ ڈائیبیٹس میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ فلیونوئڈز مرکبات سے بھرپور غذاؤں کا استعمال ذیابیطس ٹائپ 2 سے بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
فلیونوئڈز ایسے پولی فینولک مرکبات ہیں جو انسولین کی حساسیت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ خون میں چکنائی کی سطح کم کرتے ہیں۔اس تحقیق میں ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔ان افراد میں فلیونوئڈز سے بھرپور غذاؤں کے استعمال کے حوالے سے سرویز کیے گئے۔اس کے بعد فلیونوئڈز کے استعمال اور ذیابیطس ٹائپ 2 کے خطرے میں کمی کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ فلیونوئڈز سے بھرپور غذاؤں کے استعمال سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ 28 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔
