چار پانچ مہینے بڑے فیصلوں کے مہینے ہیں

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چار پانچ مہینے وزیراعظم کے بڑے فیصلوں کے مہینے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ استعفے دینے والے دونوں معاونین خصوصی اپنا مؤقف دے چکے ہیں، تانیہ ایدروس کے این جی او سے متعلق معاملہ چل رہا تھا، انہوں نے اس وجہ سےاستعفیٰ دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے ادوایات درآمد کے معاملے سے صحت سے زیادہ فنانس ڈویژن کا تعلق ہے اور بھارت سے ادوایات درآمد سے ڈاکٹر ظفر مرزا کا تعلق نہیں، آرٹیکل 91 کے مطابق آپ کے مؤقف سے وزیراعظم متفق ہوں گے تو آپ کام جاری رکھیں گے، وزیراعظم کے پاس اپنےاختیارات بھی ہیں اور ایگزیکٹو اتھارٹی بھی ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے سوا کسی اور سے اصلاحات کی توقع نہیں رکھ سکتے، وزیراعظم نے اہم فیصلوں سے پہلے ہی عندیہ دےدیا تھا، چار پانچ مہینے وزیراعظم کے بڑے فیصلوں کے مہینے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران اسماعیل کو کراچی کے معاملات پر خدشات ہیں، سندھ حکومت این ایف سی پرگلے پھاڑ پھاڑ کر بات کرتی ہے لیکن سندھ حکومت سہولیات دینے کےلیے تیار نہیں، جب تمام اضلاع کو فنڈز جاری نہ ہوں گے، سندھ کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button