چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش، خاتون بال بال بچ گئیں

اکثر و بیشتر اس قسم کے واقعات رونما ہوتے ہیں جن میں انسان موت کے منہ میں جاکر واپس لوٹتا ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست تلنگانا کے شہر سکندر آباد کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جہاں ایک خاتون کی جانب سے چلتی ہوئی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کی گئی۔
بھارت کے ریلوے حکام نے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے واقعے کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چلتی ہوئی ٹرین کی جانب ایک خاتون دوڑتی ہوئی آرہی ہیں اور ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن وہ ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان میں خالی جگہ پر پھنس جاتی ہیں۔
“Life is not like a scene of a Bollywood film. It is much more precious”
She was lucky to be saved today because of timely action by alert RPF staff. Do not board/de board a moving train.
Stay alert. Stay safe! pic.twitter.com/BuPsexgFyR
— Ministry of Railways (@RailMinIndia) July 31, 2021
ویڈیو میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے ایک اہلکار کو خاتون کی جان بچاتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جو اس وقت وہاں موجود تھا۔ویڈیو کے کیپشن میں ریلوے حکام نے لکھا کہ زندگی بالی وڈ کی فلم کا کوئی سین نہیں ہے، یہ کافی قیمتی ہے۔
گذشتہ روز پوسٹ کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین خاتون کو بچانے والے اہلکار کو سراہتے ہوئے دوسروں کو ایسا نا کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
