چوہدری نثار نےحلقہ کے عوام کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت کر دی

سینئر سیاستدان اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار خان نے کہا ہے کہ عوام اپنے لنگوٹ کس لیں اور الیکشن کی تیاری شروع کر دیں۔

کلرسیداں یونین کونسل تخت پڑی میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار خان نےکہا کسی قسم کی کرپشن کا کوئی الزام میرے اوپر نہیں، اس کا اعتراف میرے مخالفین بھی کرتے ہیں، آپ لوگ اپنے لنگوٹ کس لیں اور الیکشن کی تیاری شروع کر دیں۔

چوہدری نثار خان جب چوہدری خلیل احمد کی رہائش گاہ پر آئے توپھول کی پتیوں سے استقبال کیا گیا،انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ آپ لوگوں کی محبت ہے آپ دور دراز علاقوں سے تشریف لائے اور میں آپ کے خلوص کو فراموش نہیں کرسکتا،یہ میرا کمال نہیں آپ لوگوں کے ووٹ کی عزت ہے۔

Back to top button