چھینہ گروپ کا پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان

تحریک انصاف کے چھینہ گروپ نے وزارت اعلیٰ کیلئے پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
چھینہ گروپ کے 14 ارکان نے پنجاب اسمبلی میں سپیکر پرویزالٰہی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چھینہ گروپ نے وزارت اعلیٰ کیلئے ان کی حمایت کا اعلان کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کا استعفیٰ لیتے ہوئے ق لیگ کے رہنما پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ نامزد کیا تھا۔اور آج عثمان بزدار کا استعفیٰ بھی گورنر پنجاب نے منظور کرلیا ہے۔

Back to top button