چیئرمین اختیارات کیس: لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کر دیا

مسلم لیگ ق کے چوہدری برادران کی جانب سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کے اختیارات سے متعلق کیس میں عدالت نے نیب کونوٹس جاری کر دیا۔ چیئرمین نیب کے اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے چیئرمین نیب کے خلاف دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ چیئرمین نیب کو 19 سال پرانے کیس اور بند کی گئی انکوائری دوبارہ کھولنے کا اختیار نہیں ہے۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ نیب کی جانب سے 19 برس پرانا کیس دوبارہ کهولنے کا اقدام غیرقانونی قرار دیا جائے۔ چوہدری برادران کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو 11مئی کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پرویز الہٰی نے چیئرمین نیب کے اختیارات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button