چیئرمینPCBمحسن نقوی نےہاکی فیڈریشن کا صدر بننے کی تردید کردی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر نہیں بن رہا، بحران کے خاتمے تک ہاکی کھلاڑیوں کی معاونت کروں گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات، ملاقات میں کپتان عماد شکیل بٹ سمیت ہاکی ٹیم کے تمام سینئر کھلاڑی شریک ہوئے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہاکی ٹیم کی بہتری کے لیے جو ممکن ہوسکا کریں گے۔

دوسری جانب،پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر پابندی کے بعد کھلاڑیوں نے بائیکاٹ پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کا مؤقف ہے کہ عماد بٹ پر عائد پابندی غیر منصفانہ ہے، اور وہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ان کے بغیر مصر نہیں جائیں گے۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ یکم مارچ سے مصر میں شروع ہو رہا ہے، جس میں ٹیم کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے عماد بٹ پر پابندی عائد کرنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Back to top button