چیف الیکشن کمشنر کی موجودگی میں دھاندلی تحقیقات ممکن نہیں

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی موجودگی میں انتخابات 2024 کی شفاف تحقیقات ممکن نہیں ہیں، سکندر سلطان راجہ متنازع ہو چکے ہیں اور انھیں فی الفور استعفیٰ دے دینا چاہئے۔منگل کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ آج عمران خان صاحب سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف چیف الیکشن کمشنر سے باضابطہ طور پر استعفے کا مطالبہ کرتی ہے، خیال رہے پاکستان تحریکِ انصاف کا الزام ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے ان کی نشستیں کم کی گئی تھیں۔بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ ‘ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فارم 45 کے مطابق نتائج بنائے جائیں، لیکن موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے سائے تلے یہ آزادانہ طریقے سے نہیں ہو سکتا، اُن کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر ‘متنازع’ ہو چکے ہیں اور مبینہ دھاندلی کی شفاف تحقیقات کے لیے ان کا مستعفی ہونا ضروری ہے۔

Back to top button