چیف جسٹس کو ذمہ داریوں کا ادراک ہے،سپریم کورٹ کا پی ٹی آئی کو جواب

تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کے خط پر سپریم کورٹ کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

 جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں سپریم کورٹ میں اس جماعت کے وکلا اہم مقدمات، فوجی عدالتوں اور انتخابات کی پیروی کر کے ان کی تکمیل کرتے رہے، حیران کن ہے سربمہر لفافے کی صورت دستاویز پہلے ہی میڈیا کو جاری کی جا چکی تھی۔

پریس ریلیز میں یہ بھی لکھا ہے سب یقین رکھیں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کا بخوبی ادراک ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر دباؤ نہیں ڈالا جا سکتا نا ہی وہ جانبداری کریں گے، اللہ کے فضل سے چیف جسٹس اپنے فرائض کی ادائیگی اور منصب کے حلف کی پاسداری کرتے رہیں گے۔

Back to top button